چہرے کے مسائل
عموما زیادہ تر لوگ چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے آسان اور تیزی سے اثر کرنے والے علاج کو پسند کرتے ہیں۔ اور اسی جلد بازی میں مختلف اور مہنگے جو بہترین بھی ہوتے ہیں، کریموں کا انتخاب کر لیتے ہیں۔
جبکہ یہ جاننے کی کوشس ہی نہیں کرتے کہ ہمارے چہرے کو کیا چاہیے؟
اور یہ غلطی کرنا مہنگی پڑھ جاتی ہے۔ جس سے مختلف سکن پرابلمز نمودار ہو جاتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں کہ کریم صحیح نہیں ہے جبکہ غلطی کریم کی نہیں ہماری اپنی ہوتی ہیں۔
ایسا کیوں؟ آئیے جانتے ہیں۔۔۔!!
سب سے پہلے ہمارے لیے یہ جاننا بہت ضروی ہیں کہ ہماری سکن کس ٹائپ کی ہے۔ کیونکہ ہر ٹائپ سکن کا علاج الگ الگ ہوتے ہیں۔
سکن ٹائپ 6 قسم کے ہوتے ہیں۔
1- عام جلد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Normal Skin
2- چکنی جلد ۔۔۔۔۔۔ Oily Skin
3- خشک جلد ۔۔۔۔۔۔ Dry Skin
4- حساس جلد ۔۔۔۔ Sensitive Skin
5- مجموعی جلد ۔۔ Combination Skin
6- عمری جلد ۔۔۔۔۔۔۔ Ageing Skin
اب یہ کیسے پتہ چلے گا کہ ہماری سکن کس ٹائپ کی ہے؟
اس کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل وجوہات پر غور کرنا ہے۔
1- عام جلد Normal Skin
• نا چکنی نا خشک
• تھوڑے بہت رنگ مطلب کھبی لال کھبی براؤن
• بے داغ
• ہموار سطح
2- چکنی جلد Oily Skin
• چکنی چمکدار
• مہاسوں کا شکار
• بلیک ہیڈز
3- خشک جلد Dry Skin
• خشکی
• سرخ سطح
• پھیکا یا مایوس کن
• نشان جلدی بننا
4- حساس جلد Sensitive Skin
• داغ
• لال دھبے
• ٹوٹی ہوئی باریک روئیں
• خارش محسوس ہونا
5- مجموعہ جلد Combination Skin
• کھبی خشک کھبی چکنی سطح
• بلیک ہیڈز
• کھلے مسام
6- عمری جلد Ageing Skin
• بڑے عمر کے افراد کی جلد کو عمری جلد کہتے ہیں۔
• سخت جلد
• جھریاں
ہر ٹائپ سکن کا علاج الگ ہے، اسی لیے اپنی سکن کے حساب سے کوئی کریم یا نسخہ استعمال کرنے کی کوشس کریں۔
میں نے اکثر گروپ میں دیکھا ہے کہ اگر کوئی ممبر کسی سکن کے مسئلے کا پوچھ لیتا ہے تو کمنٹ میں ہر کوئی مختلف نسخے یا کریم تجویز کر دیتے ہے جو اچھے بھی ہوتے ہیں لیکن نے سود، کیونکہ کوئی مکمل تشخیص نہیں کرتا جس کی وجہ سے مسئلہ اور بھی بڑھ جاتا ہے اور سائیڈ ایفیکٹ کر جاتا ہے۔